ہومتازہ ترینپنجاب میں کھلے عام ڈرون اڑانے پر پابندی میں مزید 30 روز...

پنجاب میں کھلے عام ڈرون اڑانے پر پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع

لاہور (لارڈ میڈیا): حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے باعث صوبہ بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع کردی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق یہ پابندی ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 144(6) کے تحت عائد کی گئی ہے۔ اس کے تحت آؤٹ ڈور ڈرونز کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی جبکہ ہالز اور مارکیز میں تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت ہوگی، لیکن ان کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر ہوگی۔

انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ زرعی، آبپاشی اور تحقیقی مقاصد کے لیے ڈرون استعمال کرنے کی صورت میں ضلعی سطح پر قائم ‘سیف ڈرون یوزیج کمیٹی’ سے تحریری اجازت حاصل کرنا ضروری ہوگا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق کمیٹی کی تحریری اجازت کے بعد متعلقہ مقاصد کے لیے ڈرون کا استعمال ممکن ہوگا۔ ترجمان محکمہ داخلہ نے کہا کہ عوامی تحفظ، امن و امان اور املاک کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور صوبہ بھر کی انتظامیہ و پولیس کو احکامات کی مکمل پابندی کی ہدایت دی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں