پشاور (لارڈ میڈیا): خیبرپختونخوا حکومت نے گزشتہ سال سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے عالمی بینک سے قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ قرض آبپاشی نظام کی بحالی اور سیلاب سے بچاؤ کے منصوبوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک سے حاصل ہونے والی مالی امداد سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی پر خرچ کی جائے گی اور سیلاب سے بچاؤ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔
مالی امداد قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے اور ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کے لیے صوبائی و ضلعی اداروں کی استعداد کار بڑھانے پر بھی خرچ کی جائے گی۔ صوبائی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں عالمی بینک سے قرض کے لیے درخواست دینے کی منظوری حاصل کی جائے گی۔


