ہومتازہ ترینحکومت نے عمران خان کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کیا، شفیع جان

حکومت نے عمران خان کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کیا، شفیع جان

پشاور (لارڈ میڈیا): وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ حکومت نے عدالتی فیصلے کے ساتھ عمران خان کی صحت کے ساتھ بھی کھلواڑ کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم عمران خان کو شفا اسپتال لے جانے کا تھا، مگر وہاں پی ٹی آئی کا کوئی کارکن موجود نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا صرف بی پی چیک کیا گیا اور آنکھ میں انجکشن لگایا گیا، حکومت جو بھی رپورٹ لائے گی وہ ہمیں قابل قبول نہیں ہوگی۔

شفیع جان نے کہا کہ اب ہم سڑکوں کی طرف ہی جائیں گے اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کے حامی دھڑا بھی اب سڑکوں پر نکلنے کے حامی نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم نامے کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا اور اب توہین عدالت کی کارروائی کی طرف جائیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں