ہومتازہ ترینپاکستان اور 11 ممالک کی شام میں اسرائیلی حملوں کی مذمت

پاکستان اور 11 ممالک کی شام میں اسرائیلی حملوں کی مذمت

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان سمیت 12 ممالک نے شام میں اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ان ممالک میں پاکستان، ترکیہ، الجزائر، انڈونیشیا، اردن، لبنان، ملائیشیا، موریطانیہ، فلسطین، قطر، سعودی عرب اور صومالیہ شامل ہیں۔

وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق، ان ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے شام کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور سیاسی وحدت کی خلاف ورزی کی مذمت کی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شام کی سرزمین اور انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے سے ملک میں سکیورٹی کی بحالی، قومی اداروں کی تعمیر نو اور طویل تنازع کے انسانی اثرات سے نمٹنے کی کوششوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق، یہ ٹیلی فونک گفتگو 14 اگست کو ہوئی جس میں موساد سربراہ نے شام میں ترکیے کی فوجی موجودگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ اگست کے اوائل میں شام نے ملک کے شمالی حصے میں روسی ساختہ MiG-21 لڑاکا طیاروں کا استعمال کرتے ہوئے فضائی مشقیں کی تھیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں