ہومتازہ ترینمفت ٹریکٹر کا جھانسہ دے کر زمینداروں سے واٹس ایپ ہیکنگ کا...

مفت ٹریکٹر کا جھانسہ دے کر زمینداروں سے واٹس ایپ ہیکنگ کا نیا فراڈ

کراچی (لارڈ میڈیا): زرعی ترقیاتی بینک پنجاب سے قرض لینے والے زمینداروں کو مفت ٹریکٹر دینے کا جھانسہ دے کر فراڈ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ متعدد موبائل نمبروں سے کال کی جاتی ہے، جہاں خواتین کمپنی آفیسرز بن کر شہریوں سے رابطہ کرتی ہیں اور سابقہ قرضوں کا حوالہ دے کر ٹریکٹر مفت دینے کی پیشکش کرتی ہیں۔

فراڈ کے دوران شہری کو فون پر انتظار کروا کر مفت ٹریکٹر کی آن لائن بکنگ کی جعلی کارروائی دکھائی جاتی ہے۔ بات چیت کے دوران شہری کے موبائل فون پر کوڈ بھیجا جاتا ہے، جس کے ذریعے واٹس ایپ ہیک کرکے ایڈریس بک کے مطابق لوگوں کو میسیجز کرکے رقوم بٹوری جاتی ہیں۔

ماضی میں یہ نوسر بازی مرد کیا کرتے تھے، مگر اب پرکشش آواز میں لڑکیاں بھی اس دھندے میں شامل ہیں۔ شہریوں کے مطابق ایسے گروہوں کا نیٹ ورک سرکاری اداروں تک پھیلا ہوا ہے جو بینکوں کا ڈیٹا حاصل کرکے لوگوں کو نشانہ بناتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں