ہومتازہ تریناسلام آباد میں این سی سی آئی اے کا کال سینٹر پر...

اسلام آباد میں این سی سی آئی اے کا کال سینٹر پر چھاپہ، ڈیجیٹل ڈیوائسز ضبط

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سیکٹر جی ایٹ میں ایک کال سینٹر پر چھاپہ مار کر ڈیجیٹل ڈیوائسز قبضے میں لے لیں۔ این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران مبینہ سائبرکرائم میں ملوث غیرملکی اور پاکستانی موقع سے فرار ہوگئے۔

ایجنسی کے مطابق قبضے میں لی گئی ڈیجیٹل ڈیوائسز اور دیگر سامان فارنزک معائنے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔ این سی سی آئی اے نے بتایا کہ کال سینٹر کے ذریعے ایک منظم سائبرکرائم اور ڈیجیٹل فراڈ کا مبینہ نیٹ ورک چلایا جا رہا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں