لاہور (لارڈ میڈیا): جنرل اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ سے لاکھوں روپے کی ادویات اور سامان چوری کر لیا گیا۔ اسپتال ترجمان کے مطابق چوری کی گئی ادویات اور سامان کی مالیت 2 لاکھ 60 ہزار روپے ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ادویات چوری کی ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔ ملزم 6 ماہ پہلے جناح اسپتال سے ادویات کی چوری کے الزام میں نکالا جا چکا ہے۔ ایف آئی آر میں ڈائریکٹر ایمرجنسی اور فارمیسی ڈسپنسر پر مل کر ادویات چوری کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔


