اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پیاز کی قیمت ایک سال میں 132.52 فیصد اور ٹماٹر کی قیمت میں 93.21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
دیگر اہم اشیاء میں بھی قیمتوں میں تبدیلیاں دیکھی گئیں۔ آٹے کی قیمت میں 62.25 فیصد، ایل پی جی میں 51.69 فیصد، ڈیزل میں 33.08 فیصد اور پیٹرول میں 27.65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مختلف اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھی گئی ہے۔ آلو کی قیمت میں 30 فیصد، چینی میں 19.10 فیصد اور چکن میں 17.68 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ انڈے کی قیمت میں 17.41 فیصد، دال چنا میں 13 فیصد سے زائد، دال مسور میں 12.29 فیصد اور گڑ کی قیمت میں 6 فیصد کمی ہوئی۔


