ہومتازہ ترینامریکا، یو اے ای کا ملٹری اے آئی ٹاسک فورس بنانے کا...

امریکا، یو اے ای کا ملٹری اے آئی ٹاسک فورس بنانے کا اعلان

دبئی (لارڈ میڈیا): امریکا اور متحدہ عرب امارات نے ملٹری آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹاسک فورس کا اعلان کیا ہے۔ اماراتی حکام کے مطابق ابوظبی میں امریکی اماراتی ٹاسک فورس قائم کی جائے گی، جس میں دونوں ممالک کے 20 ماہرین شامل ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس کا نام ٹیلون سائنپس ہوگا اور یہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سائبر سکیورٹی پر کام کرے گی۔ انٹیلیجنس معاونت اور اہم تنصیبات کے تحفظ پر خاص توجہ دی جائے گی جبکہ علاقائی سکیورٹی کی نگرانی بھی ٹاسک فورس کی ترجیح ہوگی۔ اماراتی حکام نے مزید کہا ہے کہ ٹاسک فورس جلد کام شروع کرے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں