ہوماہم ترینپاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے موزوں کردار ہے، امریکی سینیٹر

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے موزوں کردار ہے، امریکی سینیٹر

نیویارک (لارڈ میڈیا): امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر کوری بُوکر نے کہا ہے کہ امریکا کو بموں کی نہیں بلکہ سفارتکاری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے میں کردار ادا کرنے کے لئے موزوں قرار دیا۔ سینیٹر بُوکر نے یہ بات پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے نیویارک میں تقریب کے دوران کہی۔

سینیٹر بُوکر نے انسانی حقوق کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ہر انسان کی توقیر ہونی چاہیے، چاہے وہ امریکی ہو یا فلسطینی یا ایرانی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ فلسطین اور ایران سمیت مختلف ممالک میں منصفانہ امن کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے سینیٹر بُوکر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دوستی کا رشتہ ہمیشہ مضبوط رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکن پاکستانی ہر میدان میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

سینیٹر بُوکر نے مذہبی اقلیتوں کے تحفظ پر بھی بات کی اور کہا کہ امریکا میں مسلمانوں کے خلاف تعصب کا مسئلہ خود امریکا کے لئے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے اسلاموفوبیا کے خلاف بل پیش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

تقریب سے اےپیک کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد نے بھی خطاب کیا اور سینیٹر بُوکر کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے امریکی وفاقی مسلم جج زاہد قریشی کی تقرری میں بُوکر کے کردار کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں