واشنگٹن (لارڈ میڈیا) : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر مڈٹرم الیکشنز میں ریپبلکنز کو شکست ہوئی تو ڈیموکریٹس ان کا مواخذہ کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے یہ بیان ایک ریلی کے دوران دیا جہاں ان کے خطاب کے دوران ایک شخص نے خلل ڈالا تو اسے ریلی سے باہر نکال دیا گیا۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ان کے سیاسی آپریشن کے پاس تقریباً 85 کروڑ ڈالر موجود ہیں اور وہ ان میں سے بڑا حصہ 2026 کے مڈٹرم الیکشنز میں ریپبلکن امیدواروں کی حمایت کے لیے خرچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ٹرمپ نے اس بات کا اعلان کیا کہ وہ ریپبلکن امیدواروں کی کامیابی کے لیے بڑی رقم خرچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ پارٹی کو مضبوط کیا جا سکے۔


