واشنگٹن (لارڈ میڈیا) : امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس بال روم منصوبے کو روکنے کا حکم معطل کر دیا، جس سے منصوبے کی تعمیر جاری رکھنے کی اجازت مل گئی ہے۔
حکام کے مطابق وائٹ ہاؤس بال روم منصوبہ 65 فیصد مکمل ہو چکا ہے، جبکہ بال روم اور زیرِ زمین بنکر کی مجموعی لاگت کم از کم 600 ملین ڈالر متوقع ہے۔ صدر ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بال روم منصوبہ قومی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے۔


