ہومتازہ ترینایران نے اپنی طاقت ثابت کردی، جنگ ختم ہونی چاہیے، پزشکیان

ایران نے اپنی طاقت ثابت کردی، جنگ ختم ہونی چاہیے، پزشکیان

تہران (لارڈ میڈیا) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران مضبوط پوزیشن میں ہے اور جنگ ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کسی صورت دھونس اور دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ دشمن کو فیصلہ کن جواب دیا جائے گا اور جنگ کسی نہ کسی مرحلے پر ختم ہونی ہے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ بہتر ہے کہ جنگ آج ہی ختم کی جائے کیونکہ ایران اپنی طاقت ثابت کر چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں جنگ سے پیدا ہونے والی مہنگائی سمیت دیگر مسائل کیلئے تیار رہنا چاہئے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے بھی کہا ہے کہ تہران کو امریکا کی ظالمانہ پابندیوں سے نمٹنے کیلئے منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن مسلم ممالک کے وسائل اور خام مال کو لوٹنے کیلئے آ رہے ہیں اور ایران اور عراق کسی کو اپنی تقدیر کا فیصلہ نہیں کرنے دیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں