پشاور (لارڈ میڈیا): خیبرپختونخوا حکومت نے موٹروے ایم ون پر بی آر ٹی بسیں چلانے پر غور شروع کردیا ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ بسیں نوشہرہ، مردان، صوابی اور چارسدہ تک چلائی جائیں گی۔
حکام کے مطابق ہر ٹول پلازہ پر سواریوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دی جائے گی، جس سے روزانہ ہزاروں مسافر مستفید ہوں گے۔
حکام نے بتایا ہے کہ اسٹیشنز کی جگہ کا تعین فزیبلٹی اسٹڈی کے ذریعے کیا جائے گا۔


