اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اسپتال منتقلی کے کیس میں دوبارہ نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے۔ چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے دائر کی گئی اس درخواست میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو دور کیا گیا ہے۔
اس سے قبل سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم انہیں پمز اسپتال منتقل کر کے طبی معائنہ کے بعد واپس اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔
پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے الشفا اسپتال کے راستے میں سکیورٹی کے مسائل پیدا ہونے کے باعث عمران خان کو پمز اسپتال لے جایا گیا، وزیر اطلاعات نے کہا۔


