اسلام آباد (لارڈ میڈیا) بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ ہم پارلیمنٹ میں رہیں اور شاید ہم جلد ہی اسمبلی کا حصہ نہ رہیں۔ انہوں نے جمہوریت کو بچانے کی ضرورت پر زور دیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خواجہ آصف جیسے سینیئر سیاستدانوں کو غور و فکر کرنا چاہیے۔ اگر ہمیں اس ایوان میں نہیں رہنا ہے تو ہم چلے جائیں گے، لیکن جمہوریت کو بچانے کے لیے اقدامات کریں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو الشفاء اسپتال لے جانے کی بجائے دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا، جس پر پارٹی نے اپنے حامیوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صحت پر سیاست نہیں کریں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کو غلط اسپتال لے جانے کے پیچھے کچھ لوگ ہیں جو اس عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے اور ہم اپنے ووٹرز کا سامنا نہیں کر سکتے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نے عمران خان کو شفٹ کرنے کا بیان دیا لیکن ہمیں ابھی تک عدالتوں سے انصاف نہیں مل سکا۔ انہوں نے کہا کہ ایک عام قیدی کا حق بھی عمران خان کو ملنا چاہیے۔


