ہومتازہ ترینایران پر پابندیوں کے بعد عالمی تیل قیمتوں میں اضافہ

ایران پر پابندیوں کے بعد عالمی تیل قیمتوں میں اضافہ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا) ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت میں 2.20 ڈالر یعنی 2.4 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 93.82 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت میں 2.33 ڈالر اضافہ ہوا اور یہ 88.16 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ دونوں اہم عالمی بینچ مارکس کی قیمتیں 24 جولائی کے بعد بلند ترین سطح پر ہیں اور مسلسل پانچویں سیشن میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کے خلاف سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے ساتھ کاروبار جاری رکھنے والے ممالک پر بھی امریکی اقدامات نافذ کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی پابندیوں کا مقصد ایرانی حکومت کی اپنے پراکسی گروہوں کے ذریعے کارروائی کرنے کی صلاحیت کو محدود کرنا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں