کراچی (لارڈ میڈیا) نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر فار پولیو نے کراچی کے چھ اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔ نیشنل ای او سی کے مطابق کراچی کے وسطی، شرقی، کیماڑی، ملیر، جنوبی اور غربی اضلاع میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔
جون میں کراچی کے ان اضلاع میں پولیو وائرس کا سراغ نہیں ملا تھا جبکہ جولائی میں سندھ کے ضلع کشمور کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی تھی۔
نیشنل ای او سی کے مطابق بلوچستان کے چمن، ڈیرہ بگٹی اور کوئٹہ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس ملا ہے۔
خیبرپختونخوا کے بنوں اور پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔
نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ پنجاب کے راولپنڈی میں جولائی میں ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا تھا۔


