ہومتازہ ترینراولپنڈی میں شادی شدہ خاتون پراسرار حالات میں قتل، شوہر اور ملازم...

راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون پراسرار حالات میں قتل، شوہر اور ملازم زیرحراست

راولپنڈی (لارڈ میڈیا): راولپنڈی کے علاقے عسکری اپارٹمنٹس میں ایک شادی شدہ خاتون کو پراسرار حالات میں قتل کر دیا گیا۔ مقتولہ کی لاش باتھ روم میں پائی گئی جہاں وہ گردن میں تار کا پھندا لگا کر شاور سے لٹکی ہوئی تھی۔ پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی درخواست پر شوہر ڈاکٹر فیصل امام، سسر اور گھریلو ملازم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور شوہر و ملازم کو تحویل میں لے لیا ہے۔

مقتولہ کے بھائی فہد جاوید کے مطابق ان کی بہن حنا جاوید کی شادی نومبر 2025 میں فیصل اصغر سے ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ بہن کے منہ سے خون بہہ رہا تھا اور نیچے فرش پر بھی خون موجود تھا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ حنا کو زہریلی چیز بھی دی گئی تھی۔

مقتولہ کے بھائی نے الزام لگایا کہ فیصل اصغر امام اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور یہی وجہ عناد بنی۔ انہوں نے کہا کہ فیصل کی پہلی بیوی بھی اسی طرح کے تشدد کا شکار ہو کر طلاق لے چکی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کی اطلاع مقتولہ کے سسر نے دی تھی کہ گھر میں چور گھس آئے ہیں۔ موقع پر پہنچنے پر خاتون کی لاش باتھ روم میں پائی گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں