ہومتازہ ترینامریکا کا فلسطینی صدر محمود عباس کو ویزا دینے سے انکار

امریکا کا فلسطینی صدر محمود عباس کو ویزا دینے سے انکار

نیویارک (لارڈ میڈیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔ محمود عباس 24 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے عمومی مباحثے سے خطاب کرنے والے تھے۔

امریکی انتظامیہ نے محمود عباس کو ویزا نہ دینے کی وجوہات نہیں بتائیں، لیکن کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے بعض اقدامات خطے میں امن کے امکانات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

فلسطین اتھارٹی کے صدر کو گزشتہ برس بھی ویزا نہیں ملا تھا اور انہیں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرنا پڑا تھا۔ امریکی پابندی برقرار رہنے کی صورت میں اس سال بھی یہی امکان ہے۔

محمود عباس کی درخواست پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر سے رابطہ کیا، لیکن امریکی انتظامیہ نے ویزا پابندی برقرار رکھنے کی تصدیق کی ہے۔

اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے امید ظاہر کی کہ امریکا میزبان ملک کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے وفود کو اجلاس میں شرکت کی اجازت دے گا۔ اقوام متحدہ کا مرکزی دفتر نیویارک میں واقع ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں