لیڈز (لارڈ میڈیا) انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنالیے اور 195 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 91 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ جارڈن کاکس نے 73، کپتان جو روٹ نے 66 اور ڈین لارنس نے 51 رنز بنائے۔ جیمی اسمتھ 16 اور جوفرا آرچر بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ ہیں۔
پاکستان کے اسپنر علی عثمان نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد عباس، محمد علی اور خرم شہزاد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 171 رنز پر آل آؤٹ ہوگیا تھا۔ عبداللہ شفیق 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ امام الحق نے 42 اور کپتان سلمان آغا نے 21 رنز بنائے۔
شان مسعود اور سعود شکیل نے 5،5 رنز بنائے، محمد رضوان 12 رنز بناسکے جبکہ اذان اویس اور علی عثمان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن اور جوش ٹنگ نے 5،5 وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کیا۔


