ہومتازہ ترینماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کے ستارہ امتیاز کیلئے نام مسترد ہوئے...

ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کے ستارہ امتیاز کیلئے نام مسترد ہوئے ، سندھ حکومت

کراچی (لارڈ میڈیا) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار فہد مصطفیٰ کو ستارہ امتیاز دینے کے لیے دو بار نامزد کیا گیا تھا لیکن وفاقی حکومت نے دونوں کے نام مسترد کر دیے ہیں۔ یہ دعویٰ سندھ کے وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے کیا ہے۔

ذوالفقار علی شاہ نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ ثقافت سندھ نے معروف شخصیات پر مشتمل کمیٹی کی سفارش پر دونوں فنکاروں کے نام ستارہ امتیاز کے لیے تجویز کیے تھے، لیکن وفاقی سطح پر ان کو منتخب نہیں کیا گیا اور اس کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔

صوبائی وزیر نے سوال اٹھایا کہ پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں نمایاں خدمات کے باوجود ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو قومی سطح پر اعزاز کیوں نہیں دیا گیا؟ انہوں نے کہا کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے ملک کی ثقافتی شناخت کو دنیا بھر میں اجاگر کیا ہے۔

ذوالفقار علی شاہ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فنکاروں اور ثقافتی شعبے کو زیادہ اہمیت دی جائے اور ملک کا نام روشن کرنے والی شخصیات کی قومی سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں