ہومتازہ ترینآئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2026 کے طلبہ کا قلعہ...

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2026 کے طلبہ کا قلعہ بالاحصار پشاور کا دورہ

پشاور (لارڈ میڈیا): آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2026 کے تحت خیبرپختونخوا کی مختلف جامعات کے طلبہ نے قلعہ بالاحصار پشاور کا دورہ کیا۔ طلبہ نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

طلبہ کو قلعہ بالاحصار کی تاریخی اہمیت اور ایف سی خیبرپختونخوا نارتھ کی خدمات پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے قلعہ کے تاریخی میوزیم کا دورہ کیا اور تاریخی و ثقافتی ورثے سے آگاہی حاصل کی۔

طلبہ کو فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کی قیامِ امن اور ترقی کے لیے کاوشوں سے آگاہ کیا گیا۔ ان کی انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ سے ملاقات ہوئی جنہوں نے طلبہ کے سوالات کے جوابات دیے اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر روشنی ڈالی۔

طلبہ نے اس دورے کو مفید اور معلوماتی قرار دیا اور پاک فوج و فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بریفنگ سے ایف سی کے کردار اور سکیورٹی چیلنجز کو سمجھنے میں مدد ملی جبکہ قلعہ بالاحصار کے دورے نے تاریخی و ثقافتی ورثے کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں