بیجنگ (شِنہوا) چین اندرونی طلب کو مزید وسعت دینے اور اقتصادی ترقی کی رفتار کو مضبوط بنانے کے لئے پالیسیوں اور اقدامات کا ایک نیا پیکیج متعارف کرائے گا۔
چین کے نائب وزیر خزانہ لیاؤ من نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خزانہ سال کے دوسرے نصف حصے میں معاشی و اقتصادی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت عملی اور موثر نئی پالیسیوں اور اقدامات کو مرتب کرکے نافذ کرے گی۔
نائب وزیر نے زور دیا کہ ملک کی مالیاتی پالیسیاں فنڈز کے استعمال میں تیزی لانے، اندرونی طلب کو بڑھانے اور مالیاتی اصلاحات و انتظام کو مضبوط بنانے پر مسلسل توجہ مرکوز رکھیں گی۔
بیرونی غیر یقینی صورتحال کے درمیان اقتصادی ترقی کو برقرار رکھنے اور معیشت کی مضبوطی و لچک کو بڑھانے کے لئے چین میں اندرونی طلب میں اضافہ بتدریج زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
اس سے قبل اعداد و شمار سے ظاہر ہوا تھا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی اندرونی طلب دباؤ کا شکار رہی، تاہم اس کے باوجود معیشت کے بعض شعبوں میں مثبت رجحانات برقرار رہے۔ ہائی ٹیک شعبے میں سرمایہ کاری اور خدمات کے شعبے میں صارفین کے اخراجات میں مضبوط اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


