نئی دہلی (لارڈ میڈیا) مودی حکومت کی معاشی ناکامیوں کی وجہ سے بھارت میں تعلیم یافتہ نوجوان نوکریوں سے محروم ہو رہے ہیں۔ بی جے پی کی حکومت میں روزگار کے بدترین بحران نے بھارتی نوجوانوں کے مستقبل کو تاریک کر دیا ہے۔
عالمی جریدے دی نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں 25 سال سے کم عمر تقریباً 40 فیصد گریجویٹس بے روزگاری کے بحران کا شکار ہیں۔ بھارتی تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل ہونے والے گریجویٹس کی تعداد ملازمتوں کے مواقع سے کہیں زیادہ ہے۔
بلومبرگ نیوز کی رپورٹر روچی بھاٹیا کا کہنا ہے کہ بھارتی نوجوان لاکھوں روپے تعلیم پر خرچ کرنے کے باوجود بہتر مستقبل کی تلاش میں دربدر ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق بھارتی خاندانوں کے بھاری تعلیمی اخراجات کے باوجود روزگار کے محدود مواقع مایوس کن نتائج دے رہے ہیں۔
بھارتی تعلیمی فیلوشپ پروگرام کے بانی اکشے سکسینا نے کہا کہ تعلیم اور روزگار کے درمیان بڑھتا خلا بھارتی نوجوانوں کے مستقبل پر سنگین سوال اٹھا رہا ہے۔ بلومبرگ صحافی ڈین اسٹرَمف کے مطابق مودی حکومت کی نوجوان مخالف پالیسیوں نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے روزگار کا سفر مشکل بنا دیا ہے۔


