کیف (لارڈ میڈیا) روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بڑا فضائی حملہ کیا ہے جس میں بیلسٹک میزائل اور ڈرونز استعمال کیے گئے۔ حملے کے نتیجے میں رہائشی عمارتوں، اسپتال اور دیگر شہری تنصیبات کو نقصان پہنچا۔
حکام کے مطابق حملے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو چکے ہیں۔ روسی حملوں کے بعد کیف کے مختلف علاقوں میں دھماکوں اور آگ لگنے کی اطلاعات ہیں۔
روسی حملے میں بیلسٹک میزائلوں کے استعمال کی تصدیق ہو چکی ہے، تاہم ہائپرسونک میزائلوں کے استعمال کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔


