ہومتازہ ترینہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 80 روپے فی لیٹر ہوگئی

ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 80 روپے فی لیٹر ہوگئی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 80 روپے فی لیٹر کر دیا ہے۔ ڈیزل پر لیوی ایک روپیہ 72 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے، جو پہلے 78 روپے 28 پیسے فی لیٹر تھی۔

دوسری جانب پیٹرول پر لیوی 80 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے جبکہ پیٹرول اور ڈیزل پر 5 روپے فی لیٹر کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی عائد ہے۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کرتے ہوئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کو 32 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا جبکہ پیٹرول کو 2 روپے 97 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 363 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ پیٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 51 پیسے ہو گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں