اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل عمل کرے گی۔ انہوں نے سینیٹ اجلاس میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات عدالتوں میں ہیں اور وہی ان کا فیصلہ کریں گی۔
طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ ماضی میں پی ٹی آئی نے عدالتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا، جو قابل مذمت ہے، تاہم اب وہ عدالت کے انصاف کو تسلیم کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ پرتشدد احتجاج سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 17 ستمبر تک اسپتال میں رکھنے کا حکم دیا گیا ہے اور وہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر شکرگزار ہیں۔


