ہومتازہ ترینآبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رہے گی، باقر قالیباف

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رہے گی، باقر قالیباف

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ناکہ بندی کے خاتمے اور فوجی کارروائیوں کے بند ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔

باقر قالیباف نے بیان میں کہا کہ امریکا مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کر رہا ہے، جس سے ایرانی شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اس موقع پر قومی اتحاد ضروری ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق عمان اور ایران کے مابین آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایسے معاہدے کو ترجیح دیتے ہیں جو آبنائے ہرمز کو مکمل کھول سکے۔

رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں پیشرفت عالمی توانائی کی منڈی پر دباؤ کم کر سکتی ہے، مگر ممکنہ معاہدے سے تہران کا کنٹرول مضبوط ہو سکتا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل نے بتایا ہے کہ ایران اور عمان کے مجوزہ انتظام میں ایران کو بحری جہازوں کی نگرانی کا کردار مل سکتا ہے، جس پر امریکی حکام کو تحفظات ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں