ہومتازہ تریناداکارہ میرا پر ملازمہ کو تشدد کرنے کا الزام عائد

اداکارہ میرا پر ملازمہ کو تشدد کرنے کا الزام عائد

لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور میں اداکارہ میرا پر اپنی ملازمہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ میرا گھر کے مرکزی دروازے پر ملازمہ کو مبینہ طور پر دھکے اور تھپڑ مار رہی ہیں۔ اس تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

ملازمہ نے مبینہ تشدد کے خلاف متعلقہ تھانے میں درخواست بھی جمع کرا دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست کی بنیاد پر واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں