پشاور (لارڈ میڈیا): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام کی آخری امید عدلیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی امید عوام کے دلوں میں تھی اور امید ہے کہ فیصلے پر جلد عمل ہوگا۔ اسپتال کے ارد گرد کوئی جمع نہیں ہوگا اور اس امید کو ٹوٹنے نہیں دیں گے، جبکہ سلمان اکرم راجا کی ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کی توہین نہیں کریں گے اور اگر کچھ عناصر اسے سبوتاژ کرنے کی کوشش کریں تو ان کی نشاندہی کی جائے۔
قبل ازیں سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دو دن کے اندر شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی آئندہ سماعت تک اسپتال میں رہیں گے۔
عدالت نے ہفتے میں ایک دن اہلخانہ سے ملاقات کا حکم بھی دیا ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان بھی بانی کے ہمراہ ہوں گے۔


