ہومتازہ ترینرانا ثناء اللہ نے سپریم کورٹ کا فیصلہ آزادانہ اور میرٹ پر...

رانا ثناء اللہ نے سپریم کورٹ کا فیصلہ آزادانہ اور میرٹ پر مبنی قرار دے دیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کو وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے آزادانہ اور میرٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اس معاملے میں بڑی دیر کر دی ہے اور یہی ایک سیدھا اور قانونی راستہ تھا۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی پہلے اسی طریقے سے عدالت میں معاملہ لے کر جاتی اور قانونی طور پر پیروی کرتی تو یہ ریلیف اس سے پہلے بھی مل سکتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ قانونی راستے کی اہمیت کو سمجھنا ضروری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں