ہومتازہ ترینعمران خان کی بہن نورین نیازی کو ملاقات کی اجازت مل گئی

عمران خان کی بہن نورین نیازی کو ملاقات کی اجازت مل گئی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت مل گئی ہے۔ پولیس نے نورین نیازی کو داہگل سے اڈیالہ جیل گیٹ 5 بھجوا دیا ہے جبکہ علیمہ خانم اور ڈاکٹر عظمیٰ داہگل ناکہ پر گاڑی سے اتر گئیں۔

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ عمران خان کو دو دن کے اندر اسپتال منتقل کیا جائے اور وہ آئندہ سماعت تک اسپتال میں رہیں گے۔

عدالت نے ہفتے میں ایک دن اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت بھی دے دی ہے، جس میں ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان بھی عمران خان کے ساتھ ہوں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں