ہومتازہ ترینایران میں سالانہ مہنگائی کی شرح 66 فیصد تک پہنچ گئی

ایران میں سالانہ مہنگائی کی شرح 66 فیصد تک پہنچ گئی

تہران (لارڈ میڈیا) ایران میں سالانہ مہنگائی کی شرح 66 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ایران کے شماریاتی مرکز کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں سالانہ مہنگائی کی شرح 66 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ کم از کم 8 بنیادی اشیاء کی قیمتیں 12 ماہ میں دوگنا سے بھی زیادہ ہو گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں خوراک اور مشروبات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 128 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جولائی میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 3.1 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ اعداد و شمار ایران میں بڑھتے ہوئے زندگی گزارنے کے اخراجات کے بحران کی شدت کو ظاہر کرتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ ملک کی معیشت بین الاقوامی پابندیوں اور علاقائی تنازعات کے اخراجات کے مشترکہ دباؤ سے شدید متاثر ہو رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں