ہومتازہ ترینآسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر ڈرائیونگ پر 1500 آسٹریلوی...

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر ڈرائیونگ پر 1500 آسٹریلوی ڈالر جرمانہ

سڈنی (لارڈ میڈیا) سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر سزا یافتہ قرار دیا گیا ہے اور ان پر 1500 آسٹریلوی ڈالرز جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے وارنر کے اعترافِ جرم کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔

ڈیوڈ وارنر کے وکیل اویس احمد نے عدالت سے استدعا کی کہ وارنر کی غلطی کو میڈیا نے بھرپور کوریج دی ہے جو ان کے مالی معاہدوں کو متاثر کر سکتی ہے، لہذا انہیں سزا یافتہ قرار نہ دیا جائے۔

عدالت نے کہا کہ شراب پی کر گاڑی چلانے کی حوصلہ شکنی کے لیے سخت پیغام دینا ضروری ہے، اس سے دوبارہ جرم کرنے کا امکان کم ہوگا۔ عدالت نے وارنر کو انٹر لاک ڈیوائس کا استعمال لازمی قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ انٹر لاک ڈیوائس الکوحل کی موجودگی میں گاڑی کو اسٹارٹ ہونے سے روک دے گی۔ وارنر کو پاکستان سپر لیگ کے دوران سڈنی میں رینڈم بریتھ ٹیسٹ کے دوران شراب پی کر ڈرائیونگ کرتے پایا گیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں