کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستانی اداکار عمران اشرف نے سوشل میڈیا پر اپنے انتقال کی جعلی خبر کی تردید کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اے آئی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کے انتقال کی جھوٹی خبر دی گئی تھی۔ اس جعلی ویڈیو کے بعد مداحوں میں تشویش پھیل گئی، جس پر عمران اشرف نے انسٹاگرام کے ذریعے وضاحت جاری کی۔
عمران اشرف نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ الحمدللہ وہ خیریت سے ہیں اور سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر جھوٹی ہے، انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ یہ ویڈیو ایک ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی جہاں اسی طرح کی دیگر مصنوعی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔ ان ویڈیوز میں مختلف معروف شخصیتوں کو عمران اشرف کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔


