لاہور (لارڈ میڈیا): عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے لیجنڈری قوال نصرت فتح علی خان کی برسی کے موقع پر ان کی قبر پر حاضری دی اور قوالی پیش کی، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ نصرت فتح علی خان کی وفات کو تین دہائیاں گزر چکی ہیں مگر ان کی آواز مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔
راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شاہ زمان علی خان نے نصرت فتح علی خان کی آخری آرام گاہ پر حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے قوالی پیش کی اور نوٹ نچھاور کیے گئے، جبکہ بڑی تعداد میں مداح موجود تھے۔
قوالی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا ہے۔ بعض صارفین نے قبر پر اس انداز میں قوالی پیش کرنے کو ناپسند کیا ہے۔
واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور راحت فتح علی خان کے اس اقدام پر بحث جاری ہے۔


