ہومتازہ تریننوجوانوں میں دل کے دورے کی بڑھتی وجوہات

نوجوانوں میں دل کے دورے کی بڑھتی وجوہات

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): نوجوانوں میں دل کے دورے کی بڑھتی ہوئی تعداد تشویش کا سبب بن رہی ہے۔ غیر صحت مند خوراک، جسمانی سرگرمی کی کمی، اور ناقص معیار کے کوکنگ آئل اس کے اہم عوامل ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق، غیر معیاری خوردنی تیل دل کے امراض کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

نوجوانوں کی غذا میں فاسٹ فوڈ اور پراسیس شدہ مصنوعات کی زیادتی بھی بیماری کا حصہ بنتی جا رہی ہے۔ صحت مند خوراک میں پھل، سبزیاں، دالیں، اور سالم اناج شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جسمانی سرگرمی میں کمی ہوئی ہے۔ موبائل فون، کمپیوٹر اور سوشل میڈیا کے استعمال نے نوجوانوں کی جسمانی سرگرمی کو محدود کر دیا ہے۔

دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے باقاعدہ طبی معائنہ ضروری ہے۔ خون میں شوگر اور کولیسٹرول کی سطح کا وقتاً جائزہ لیا جانا چاہئے۔

حکومت کو خوردنی تیل اور گھی کے معیار کی نگرانی کرنی چاہئے۔ فوڈ اتھارٹی کو قانون کی مؤثر نفاذ یقینی بنانا ہوگا تاکہ ناقص خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں