کوئٹہ (لارڈ میڈیا): آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں زیارت، ہرنائی اور سوراب میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں 9 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی سلسلے میں بڑا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے اور ان کے ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ضلع سوراب کے علاقے دشت کٹائی اور حاجیکہ کے درمیان دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگا کر حاجیکہ گاؤں میں کامیاب آپریشن کیا گیا، جس میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوا۔
ہلاک شدہ دہشتگردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم، واکی ٹاکی، موٹرسائیکل اور آئی ای ڈیز تیار کرنے کا سامان برآمد کیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور دیرپا امن کے قیام تک بلا تعطل کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔


