ہومUncategorizedجلد ہی آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان کریں...

جلد ہی آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ وہ جلد ہی آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران پر سخت معاشی دباؤ ڈالنے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ تہران کو جنگ ختم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔

ٹرمپ کے اس بیان سے آبنائے ہرمز کے حوالے سے کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ یہ اہم آبی گزرگاہ عالمی تیل کی سپلائی کا ایک بڑا حصہ مہیا کرتی ہے۔

اس سے قبل امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا تھا کہ امریکہ آئندہ ہفتے کے اوائل میں ایران کے خلاف ایسی سخت پابندیاں اور اقدامات نافذ کرے گا جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔

صدر ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس نہ بحریہ ہے نہ فضائیہ، اور پاسدارانِ انقلاب ختم ہو چکی ہے جبکہ ایرانی سپاہیوں کو تنخواہیں نہیں مل رہیں۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ باہمی اعتماد و احترام اور موجود وسیع صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کے لیے تیار ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں