مستونگ (لارڈ میڈیا) حملہ آوروں نے بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیاء لانگو کے قافلے پر اچانک فائرنگ کردی، جس سے تین اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوگئے۔ وزیر داخلہ ضیاء لانگو اس حملے میں محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ حملہ اس وقت ہوا جب وزیر داخلہ کا قافلہ مستونگ کے علاقے سے گزر رہا تھا۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں کی شناخت نصراللہ، سمیع اللہ اور زکریا کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی، جس پر حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔
سیکیورٹی فورسز نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔


