میامی (لارڈ میڈیا) : امریکی ائیرلائنز کی بالٹی مور سے میامی جانے والی پرواز میں خاتون مسافر کو نازیبا حرکات پر پولیس اور ایف بی آئی نے حراست میں لے لیا۔ حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ 11 ستمبر کو پیش آیا، جب خاتون اچانک بے لباس ہوکر دیگر مسافروں کے سامنے غیراخلاقی حرکات کرنے لگی۔
عملے نے فوری طور پر کاک پٹ اور ائیرلائن کے آپریشنز سینٹر کو مطلع کیا اور لینڈنگ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد طلب کی، تاہم پائلٹ نے پرواز کو جاری رکھا۔ میامی پہنچنے پر پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر ایف بی آئی کے حوالے کر دیا جو اس واقعے کی مزید تفتیش کر رہا ہے۔
امریکی پرواز میں خاتون کی نازیبا حرکت، پولیس نےگرفتارکرلیا