ہومتازہ ترینپاکستان میں خواتین کا موبائل انٹرنیٹ استعمال 45 فیصد ہو گیا

پاکستان میں خواتین کا موبائل انٹرنیٹ استعمال 45 فیصد ہو گیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کے موبائل انٹرنیٹ استعمال کی شرح 45 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں اکانومی فورم سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں ڈیجیٹل صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے اور گزشتہ دو برسوں میں ڈیٹا کے استعمال میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان میں فائبر کنکشنز کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے، جبکہ وائرڈ براڈ بینڈ کو ایک کروڑ گھرانوں تک پہنچانے کا ہدف ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں صنفی فرق 8 فیصد رہ گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ خواتین کی ڈیجیٹل ترقی میں شمولیت ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ اگلا ہدف ٹیکنالوجی مصنوعات، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور ٹیکنالوجی پر مبنی صنعتوں کا فروغ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں