ہوماہم ترینمکہ معاہدہ اسلامی دنیا کے لئے مثبت پیغام ہے، ترک صدر

مکہ معاہدہ اسلامی دنیا کے لئے مثبت پیغام ہے، ترک صدر

انقرہ (لارڈ میڈیا): ترک صدر رجب طیب اردوان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو اسلامی دنیا کے لئے مثبت پیغام قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے مثبت اثرات جلد سامنے آئیں گے۔ ترک صدر نے ترکیہ کے صوبے صامسون میں نوجوانوں کے لئے منعقدہ خصوصی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مل کر قدم اٹھایا ہے اور اس میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔

انہوں نے آبنائے ہرمز اور خلیج کے دیگر حصوں میں پیش آنے والی مشکلات کو بغور دیکھنے کا ذکر کیا اور کہا کہ ترکیہ اسلامی دنیا کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے میں مدد کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ اس معاملے کو معمولی نہیں سمجھا جا سکتا اور یہ مشرق وسطیٰ کے اتحاد کی علامت ہے۔ اردوان نے کہا کہ ترکیہ کی ترجیح یورپی یونین نہیں ہے اور یورپ ناکامی سے دوچار ہو رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں