ہومUncategorizedکیلیفورنیا میں 10 ہزار سال قدیم ماسٹوڈون کا دانت دریافت

کیلیفورنیا میں 10 ہزار سال قدیم ماسٹوڈون کا دانت دریافت

کیلیفورنیا (لارڈ میڈیا) : کیلیفورنیا میں ایک سائنس دان نے سروے کے دوران 10 ہزار سال قدیم ماسٹوڈون یعنی ہاتھی نما جانور کا دانت دریافت کر لیا ہے۔ اس دانت کو قدیم پیسیفک ماسٹوڈون سے منسوب کیا جا رہا ہے۔

ماہرِ ارضیات بریجڈ لنچ، جو کہ ریاست میں خطرے سے دوچار ریڈ لیگڈ مینڈک کے مسکن کو بہتر بنانے کے منصوبے کے سلسلے میں ایک نالے کا جائزہ لے رہی تھیں، نے یہ دریافت کی۔

بریجڈ کے مطابق وہ نالے کی تہہ میں موجود چٹانوں کا سروے کر رہی تھیں کہ اچانک انہیں ایک عجیب شکل کی چیز نظر آئی۔ انہوں نے اس کی تصویر بنائی اور معمول کے مطابق اپنا سروے جاری رکھا۔

اگلے روز تصویر کا جائزہ لیتے ہوئے بریجڈ نے محسوس کیا کہ یہ دراصل ایک غیر معمولی حد تک محفوظ قدیم دانت ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ دانت ایک قدیم پیسیفک ماسٹوڈون کا تھا اور تحقیق کے مطابق یہ ماسٹوڈون اپنی زندگی کے تقریباً 40 ویں برس میں تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں