ہومUncategorizedکوئٹہ میں آٹے کی قیمت میں اضافہ، 20 کلو تھیلا 3200 روپے...

کوئٹہ میں آٹے کی قیمت میں اضافہ، 20 کلو تھیلا 3200 روپے کاہوگیا

کوئٹہ (لارڈ میڈیا): ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اضافے کے بعد کوئٹہ میں آٹا بھی مہنگا ہوگیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے مہنگا ہوکر 3200 روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ 50 کلو کی بوری 1000 روپے اضافے کے ساتھ 8000 روپے کی ہوگئی ہے۔

دکانداروں کے مطابق، آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شہریوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ گیا ہے۔ فی کلو آٹا 20 روپے مہنگا ہوا ہے جس کی وجہ سے 20 کلو آٹے کا تھیلا 3200 روپے کا ہوگیا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں یومیہ اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

اسلام آباد میں بھی مہنگائی کا اثر نمایاں ہے، جہاں ہفتہ وار سستے بازاروں میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں