تہران (لارڈ میڈیا) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سعودی عرب کے ساتھ جنگ کے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کے فیصلے آزادانہ ہیں۔ انہوں نے خطے کے ممالک پر امن اور سلامتی کے قیام کے لیے مل کر کام کرنے کی تاکید کی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی تیل پائپ لائن پر حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حوثیوں نے خود کہا ہے کہ وہ مزید لڑائی نہیں چاہتے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اعلان کیا کہ یمن کے مسائل کا حل فوجی کشیدگی بڑھانے سے نہیں، بلکہ مذاکرات کی بحالی سے ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امن و استحکام یمن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام سے وابستہ ہے۔


