ہومتازہ ترینانڈونیشیا میں 243 مسافروں سے بھری کشتی لاپتہ،103 افراد ریسکیو

انڈونیشیا میں 243 مسافروں سے بھری کشتی لاپتہ،103 افراد ریسکیو

انڈونیشیا (لارڈ میڈیا) : انڈونیشیا میں 243 مسافروں کے ساتھ سفر کرنے والی کشتی سمندر میں لاپتا ہوگئی ہے جبکہ ریسکیو حکام نے 103 افراد کو بحفاظت نکال لیا ہے۔

انڈونیشیا کی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے مطابق، مسافر بردار جہاز ورگو ٹرانسپورٹ 8 مشرقی جاوا کے شہر سورابایا سے جنوبی کالیمانتان کے شہر بنجارماسن کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن خراب موسم کے دوران اتوار کو جاوا سمندر میں اس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

ریسکیو ایجنسی نے بتایا کہ لاپتا ہونے کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے 103 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ ریسکیو کارروائی کے دوران جہاز سے دوبارہ رابطہ قائم نہیں ہوسکا اور اس کے مقام کا بھی علم نہیں ہوسکاہے۔

انڈونیشیا تقریباً 17 ہزار جزائر پر مشتمل ملک ہے جہاں سمندری سفر نقل و حمل کا اہم ذریعہ ہے۔ تاہم، حفاظتی معیار کی عدم پیروی کے باعث حادثات پیش آتے ہیں۔ حکام کی جانب سے لاپتا جہاز اور دیگر افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں