اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان نے 1200 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا کر دیا ہے جو کہ اب تک کی سب سے بڑی واحد قبل از وقت قرض ادائیگی ہے۔ اس اقدام کے بعد مقررہ مدت سے پہلے ادا کیے گئے قرضوں کا مجموعی حجم 5920 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔
وزارت خزانہ نے اس قرض کی ادائیگی کو فعال قرض مینجمنٹ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ وزارت کے مطابق اس سے ری فنانسنگ رسک اور مستقبل کی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوگا جبکہ سرکاری مالیات بھی مضبوط ہوں گے، جس سے معیشت کے لیے زیادہ مالی گنجائش پیدا ہوگی۔
وزارت خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے اب تک کی سب سے بڑی قبل از وقت قرض ادائیگی کی ہے جو کہ 1200 ارب روپے کی ہے۔


