ہومتازہ تریندفاعی صلاحیتوں میں اضافے کا عمل جاری رہے گا، ایران

دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کا عمل جاری رہے گا، ایران

تہران (لارڈ میڈیا): ایران نے اعلان کیا ہے کہ دفاعی تیاریوں کے عمل میں کسی صورت تعطل نہیں آئے گا۔ قائم مقام وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل سید مجید ابن الرضا نے کہا ہے کہ مسلح افواج ایک مضبوط ایران کے قیام کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں استعمال کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لیے دفاعی تیاریوں میں اضافہ ناگزیر ہے، اس لیے دفاعی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کا عمل جاری رہے گا۔

بریگیڈیئر جنرل سید مجید ابن الرضا نے نوجوانوں اور ماہرین کو ایران کا سب سے بڑا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شدید پابندیوں کے باوجود ایرانی ماہرین اور نوجوانوں نے اہم ٹیکنالوجیز تیار کیں اور اپنی فنی مہارت کو دفاعی صلاحیتوں میں تبدیل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج ملک کے دفاع اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے دستیاب تمام صلاحیتوں اور وسائل کو بروئے کار لاتی رہیں گی۔ ایرانی وزیر دفاع کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اپنی دفاعی اور عسکری صلاحیتوں میں مزید اضافے پر زور دے رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں